عاجز جمالی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا کا منصب ملنے پر مبارک باد دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ بطور گورنر فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے۔