مسلم لیگ (ن )کا گندم خریداری بحران پر اجلاس

4 May, 2024 | 06:59 PM

راؤ دلشاد: گندم کی خریداری کے معاملہ  پر  وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  اجلاس شروع ہو گیا۔ 
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر رانا تنویر شریک ہیں۔  اجلاس میں ایم ڈی پاسکو عماد نذیر احمد اور سیکرٹری فوڈ معظم اقبال بھی شاملہیں۔ 
اجلاس میں گندم کی بحران کے حل کے حوالے سے غور و خوض کیاگیا۔ اجلاس میں کسانوں کی مشکلات حل کرنے اور ان کو ریلیف دینے کے طریقہ کار پر بھی غور  کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں گندم کے بحران کی رپورٹ قائد نواز شریف کو پیش کریں گے۔ 
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے گذشتہ روز بھی  پنجاب میں گندم کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی تھی۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو بھی اس اجلاس میں شریک ہونا تھا لیکن وہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے اجلاس مین نہیں آئے۔ اب وزیر اعظم شہباز شریف آج کے اجلاس کے بعد میاں نواز شریف سے ملاقات کر کے ان سے گندم خریداری کے معاملہ پر مشاورت کریں گے۔ 



مزیدخبریں