ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح، مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھر پہنچ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر رسولاں بی بی  کے گھر پہنچیں۔ انہیں دیکھ کردل کی مریضہ رسولاں بی بی خوش اور جذباتی ہوگئیں۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں،حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔ 
رسولاں بی بی خوشی سے نہال ہوگئیں، کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئی ہے۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف رائیڈر کے ہمراہ سابق کونسلر ملک منور کے گھر گئیں۔ مریم نواز نے دل کی مریضہ ملک منور کی والدہ کو ادوایات پیش کیں۔ اس موقع پر سابق چئیرمین یوسی 198 مردان علی زیدی ،میاں محمد طارق ،بھی موجود تھے۔ 
منور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا شکریہ،اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا افتتاح 
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا، مریم نواز نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا، ساتھ ہی کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب اور ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا کا بھی دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیپاٹائٹس ریفرنس کم پبلک ہیلتھ لیب کا دورہ کیا، انہوں نے ایف ایم صحت زندگی کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز نے ایف ایم صحت زندگی کو پوڈ کاسٹ ریکارڈ کروایا۔  عوام پوڈ کاسٹ https://www.facebook.com/fmsehatzindagi/پر سن سکیں گے۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو فری میڈیسن ہوم ڈلیوری پروگرام پر بریفنگ دی گئی، انہیں ادویات کی پیکنگ سے لیکر ڈلیوری تک کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ونگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ مریم نواز نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں ڈاکٹرز کے لئے وین کا بھی معائنہ کیا۔ 


سینیٹر پرویز رشید،ایم این اے عون چوہدری، صوبائی وزراء عظمی زاہد بخاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، اطلاعات اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔