ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی امپورٹ، وفاقی حکومت نے ایک اور "تحقیقاتی کمیٹی " بنا دی

Wheat Import Pakistan, Federal Government investigation, Ex Interim Prime Minister Anwar ul Haq Kakar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی حکومت نے "گندم کی امپورٹ کے  معاملہ  کی تحقیقات" کے لئے ایک اور تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔ 

حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمیٹی کا  اسلام آباد میں 6 گھنٹے سے اجلاس جاری  ہے۔

چار رکنی انکوائری کمیٹی نے دوپہر کا کھانا بھی اجلاس کے دوران ہی کھایا۔

کمیٹی کی جانب سے سابق سیکرٹریز فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اور کیپٹن ریٹائرڈ آصف سے  گندم کی امپورٹ کے معاملات کے متعلق  معلومات حاصل کی گئیں۔ 

  حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو کمیٹی کی جانب سے بلایا گیا مگرابھی تک حاضر نہیں ہوئے ،ذرائع کے مطابق کمیٹی  سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات کرے گی اور ان سے گندم کی امپورٹ کے معاملہ پر سوالات کرے گی۔یہ کمیٹی  کل اتوار کے روز سابق نگران وفاقی وزیر شمشاد اختر  سے بھی اس معاملے کے متعلق معلومات حاصل کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ سابق  نگران وفاقی کابینہ کے ارکان کا گندم کی درآمد کے معاملے  میں کردار ہے، ان سے سوالات کے بغیر رپورٹ نامکمل ہوگی۔

چار رکنی کمیٹی کسٹم ، کراچی پورٹ اور ایف بی آر کے متعلقہ افسران سے تفتیش مکمل کرچکی ہے۔ حکومتی ذرائع  کمیٹی کا آج اجلاس رات تک جاری رہنے کا امکان  ظاہر کر رہے ہیں۔