محمد حماد :چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی اب گرڈیشن بلاتاخیر آگے بڑھائی جائے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا۔
چئیرمین پی سی بی نے قزافی، نیشنل بینک اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کردی، کہا کہ تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے۔ اسٹیڈیم کی اب گرڈیشن بلاتاخیر آگے بڑھائے جائے۔ محسن نقوی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردتے ہوئے کہا کہ کمیٹی انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی۔
چئیر مین پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ کے عمل کو یقینی بنائے گی ۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں اسٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی ، اپ گریڈیشن پلان کے تحت بکسز میں سٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا ، اسٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت کردی، کہا کہ سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ ، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔