صدر آصف زرداری نے تین گورنروں  کے تقرر کی منظوری دے دی

4 May, 2024 | 05:14 PM

اویس کیانی: صدر  آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے گورنرز کےتقرر کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کو  گورنر پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دے  دی ۔ انہوں نے  فیصل کریم کنڈی کو  گورنر خیبر پختونخواہ مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔  

صد ر آصف علی زرداری  نے جعفر خان مندو خیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی

صدر مملکت نے تین صوبوں کے  گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔

مزیدخبریں