سٹی42: لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومتی وزراء اور لیگی رہنماؤں سے ملاقات ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر مصدق ملک ،سینیٹر طلال چوہدری ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور رانا مشہود احمد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ گندم کی خریداری اور کسانوں کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔