سٹی42: تحریک انصاف کوایک بارپھرکراچی میں جلسےکی اجازت نہ مل سکی۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی نے 5 مئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا ، ڈی سی ایسٹ نے دوسری بار پھر جلسے کی اجازت سے انکار کردیا،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسے کا انعقاد کیا جانا تھا ، پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے نئی تاریخ پر غور شروع کردیا ۔
پی ٹی آئی سندھ کےسیکرٹری اطلاعات علی بلوچ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو عدالت سے امید ہے ،پی ٹی آئی کی درخواست پر 6 مئی کو عدالت میں سماعت ہے، عدالتی فیصلے کی روشنی میں 6 مئی کو نئی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔
تحریک انصاف کوایک بارپھرکراچی میں جلسےکی اجازت نہ مل سکی
4 May, 2024 | 12:35 PM