ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ ہسپتال میں کام شروع ، ایک دن میں ایک ہزار مریضوں کا معائنہ کیا گیا

فیلڈ ہسپتال میں کام شروع ، ایک دن میں ایک ہزار مریضوں کا معائنہ کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا ہے، ایک دن میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ فیلڈ ہسپتالوں کی ٹیسٹنگ لیبارٹری سے 85 مریضوں نے ٹیسٹ کی سہولت سے استفادہ کیا جبکہ 72 مریضوں نے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے ٹیسٹ کی بھی سہولت کا استعمال کیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیلڈ ہسپتال  پسماندہ علاقوں میں عوام کو مسلسل سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ فیلڈ اسپتال پنجاب کے مختلف شہروں میں کام کر رہے ہیں جن میں بہاولپور، جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، مظفر گڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا شامل ہیں۔