قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے12 اسسٹنٹ کمشنرز کو37ویں پی ایس ایم جی ٹریننگ کورس کیلئے نامزد کردیا۔
کورس کیلئے اے سی منکیرہ خرم حمید کو نامزد کر دیا گیا ہے ۔اے سی بھلوال سفیان دلاور، اے سی جھنگ میاں سرمد حسین بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح اے سی گجرات حیدر عباس، اے سی کلرکہار ساجد منیر،اے سی فیصل آباد صدر محمد فاضل عباس کو بھی کورس کیلئے نامزد کر دیاگیا ہے۔ اے سی پنڈی بھٹیاں راشداقبال، اے سی گجر خان میاں مراد حسین ،اے سی ہارون آباد عامر محمود، اے سی ڈی جی خان عثمان غنی بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اے سی تاندلیانوالہ رانا اورنگزیب اور اے سی ساہیوال علیم ریحان کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔تمام افسران کو فوری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس کورس کو مکمل کرنے پر مذکورہ افسران اگلے گریڈ میں ترقی کے اہل ہوں گے ۔
12 اسسٹنٹ کمشنرز 37ویں پی ایس ایم جی ٹریننگ کورس کیلئے نامزد
4 May, 2024 | 12:08 PM