ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلاق کے بعد  25 سالہ خاتون 50 سالہ شوہر سے حق مہر میں لکھوایا پلاٹ لینے عدالت پہنچ گئی

Divorce case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:  پچیس سالہ لڑکی کی محبت میں 50 سالہ شخص کوپلاٹ کی شرط مہنگی پڑ گئی،،شادی کیلئے اکبر نے نکاح نامے میں پلاٹ دینے کا لکھوا یا،، شوہر سے علیحدگی اختیارکرکےخاتون کرن پلاٹ کیلئے سول کورٹ پہنچ گئی۔

سول عدالت میں مسلم ٹاون کی کرن نےاپنے وکیل نصیراحمدکمبوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دی کہ شوہراکبر نےنکاح نامے کے سپیشل خانہ نمبر سترہ میں پلاٹ دینے کا لکھوایا تھا، لہذا اسے حق مہرمیں پلاٹ دلوایا جائے.

 عدالت میں نصیرکمبوہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ اگرشوہرخانہ نمبر سترہ میں پلاٹ لکھواتا ہے تو وہ اسے دینا ہوگا،عدالت میں شوہرکی طرف سے موقف اختیار کیاگیا کہ نکاح نامے کے خانہ نمبر تیرہ اورسولہ حق مہر کے خانے ہیں، اس نے پلاٹ نہیں لکھا۔ سترہ میں بیوی کو خوش کرنے کیلئے پلاٹ لکھ دیا تھا،حالانکہ اس کے پاس کوئی پلاٹ نہیں.

 اس پر وکلا نے کہا اب یہ خود پھنس چکا ہے، اسے پلاٹ دینا ہوگا، کیونکہ وہ بیوی کے حق مہرمیں آچکا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی پیش کردیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کوبحث کیلئے پندرہ مئی کوطلب کرلیا۔