ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات؛ برطانیہ میں ٹوری پارٹی اور مانچسٹر میں لیبر پارٹی کا دھڑن تختہ ہو گیا

Manchester, Labour Party\'s defeat, Tory Party, Liberal Democratic Parti, Workers Party, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم چودھری:  برطانیہ کے  بلدیاتی انتخابات میں حکمران ٹوری پارٹی کا تو عملاً دھڑن تختہ ہوا ہی لیکن بڑے شہر مانچسٹر میں  لیبر پارٹی کو  بھی دھچکا لگ گیا۔ لیبر پارٹی کے  ڈپٹی لیڈر مانچسٹر لطف الرحمٰن اپنی نشست ہار گئے۔ بائیں بازو کے  ممبر پارلیمنٹ جارج گیلوے کی ورکرز  پارٹی کے امیدوار شہباز سرور نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اتفاق سے شہباز سرور بھی پاکستانی نژاد ہیں۔ 

 برطانیہ کی حکومتی جماعت ’لیبر پارٹی‘ کے  ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمان مانچسٹر میں ہونے والے لوکل انتخابات میں اپنی نشست ہار گئے۔  ’ورکرز پارٹی‘ کے امیدوار شہباز سرور نے 2 ہزار 444 ووٹ حاصل کیے جبکہ لطف الرحمان نے 2 ہزار 259 ووٹ حاصل کئے۔

مانچسٹر سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر چوتھی بار اپنی نشست کا دفاع کررہے تھے 

ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمان سولہ سال سے مانچسٹر سٹی کونسل کے کونسلر تھے۔

 مانچسٹر ایوننگ نیوز نے مانچسٹر کے لوکل الیکشن میں لیبر پارٹی کی شکست کو  پبلک کی جانب سے لیبر کے لیے ایک انتباہی شوٹ قرار دیا ہے۔ لیبر  پارٹی کو گریٹر مانچسٹر کے مقامی انتخابات میں اہم دھچکے کا سامنا کرنا پڑا  ہے- بلدیاتی الیکشن میں قومی سطح پر ایک مثبت تصویر کے باوجود،  اولڈہم کونسل میں لیبر اپنی اکثریت کھو چکی ہے، جبکہ جارج گیلوے کی پارٹی نے مانچسٹر کے ڈپٹی لیڈر کو معزول کر دیا ہے۔

برطانیہ کی ورکرز پارٹی، جس کی قیادت  جارج گیلوے کر رہے ہیں، اس نے روچڈیل میں صرف دو نشستیں جیتیں جہاں ایم پی نے صرف دو ماہ قبل ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ لیکن آزاد امیدواروں نے لیبر سے دوسری جگہوں پر سیٹیں حاصل کیں، جس سے پارٹی کو مجموعی طور پر کم سیٹیں ملیں۔

مانچسٹر ایوننگ نیوز کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ، اور اس پر لیبر کے مؤقف پر غصہ مانچسٹر الیکشن میں ایک فیصلہ کن عنصر دکھائی دیتا ہے جس میں کئی کامیاب آزاد امیدواروں نے فلسطین کی حمایت میں مہم چلانے کے بعد نشستیں حاصل کیں۔ لیبر نے اب تک صرف دو گریٹر مانچسٹر کونسلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انگلینڈ میں ٹوری پارٹی کی شکست کے آثار

 انگلینڈ اور ویلز لوکل باڈیز الیکشن میں حکومتی پارٹی کے 228 امیدوار اپنی سیٹ کا دفاع نہ کر سکے، برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے ذاتی حلقہ رچمنڈ یارک سے بھی لیبر پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو ئے، انگلینڈ اور ویلز کی 107 میں سے 55 کونسلز کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی، لیبر پارٹی کے 838، کنزرویٹو کے 318، لیبر ڈیموکریٹس کے 278 اور آزاد امیدواروں کی تعداد 178 ہے۔

 خیال رہے کہ انگلینڈ اور ویلز کی 107 کونسلز کی 2 ہزار 636 سیٹوں کے لئے انتخاب میں ووٹنگ ہوئی، ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمان 16 سال سے مانچسٹر سٹی کونسل کے کونسلر تھے اور وہ چوتھی بار اپنی نشست کا دفاع کررہے تھے۔