سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے 7 ممبران کی رکنیت معطل کردی  

4 May, 2023 | 11:48 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ججز کے بعد وکلا میں بھی اختلافات سامنے آگئے،سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے سات ممبران کی سپریم کورٹ بار کی رکنیت معطل کر دی ، سپریم کورٹ بار نے رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا ،امجد شاہ ریاضت علی سحر کی بار ممبر شپ معطل کر دی گئی،طارق آفریدی ،مسعود چشتی ،احسن بھون اور قلب حسن شاہ کی بھی رکنیت معطل کردی گئی ۔

 سیکرٹری سپریم کورٹ بار مقتدر اختر کاکہناہے کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ بار کو ٹیک اور کرنے کی غیر قانونی کوشش کی گئی، پاکستان بار کونسل ممبران نے مس کنڈکٹ کیا،ممبرشپ معطل کرتے ہوئے حتمی منظوری کیلئے معاملہ جنرل باڈی کو بھجوادیا گیا ہے۔

مزیدخبریں