ویب ڈیسک: پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے بھارت کے پاکستانی جیلوں میں قید مچھیروں کو انسانی ہمدری کی بنیاد پر رہا کر کے واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ان بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیروں کو 12مئی کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کیے جانےکا امکان ہے۔
حکومت سندھ کراچی جیل میں قید مچھیروں کو پانچ پانچ ہزار روپیہ زاد راہ، کھانے پینےکی اشیاء اور تحائف دےگی۔ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائےگا۔سندھ کی جیلوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اس وقت 568 بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔