ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث دہشتگرد اقبال عرف بالی پولیس مقابلے میں ہلاک  

Terrorist,died in police ancounter,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کاانتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں مارا گیا،اقبال عر ف بالی کھیارہ پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ اور بر وقت کارروائی کے نتیجے میں ساتھی سمیت فتح موڑ کے قریب واصل جہنم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخوااور پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا،انتہائی مطلوب دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع مکتب سے تعلق رکھنے والے افراد کوتاوان کی غرض سے اغواکے21 جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا۔

  ڈیرہ پولیس حکام کے مطابق اقبال عرف بالی حالیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹر خود کش دھماکے میں بھی ملوث تھا،ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا،دہشتگرد بالی کھیارہ کی ہلاکت خیبرپختونخوا پولیس کی رواں سال کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔