ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 علی امین گنڈاپور سینٹرل جیل سکھر سے رہا  

Ali amin gandapur,reaseased from jail,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا۔ جیل انتظامیہ نے لاہور اسلام آباد کی عدالتوں سے ریلیز آرڈر تصدیق کیلئے بھیجے تھے۔

 ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی رہائی کے حوالے سے سینٹرل جیل سکھر انتظامیہ کو ریلیز آرڈر کی تصدیق ہوگئی۔ سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد علی امین گنڈاپور قافلے کے صورت میں پنجاب چلے گئے۔

 لاہور اور اسلام آباد کی عدالتوں سے رلیز آرڈر کی تصدیق مکمل کی گئی۔ ففتھ ایڈیشنل سیشن جج سکھر کی جانب سے حفاظتی ضمانت میں توسیع کے آرڈر کی تصدیق بعد علی امین گنڈاپور کو سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا۔

 تحریک انصاف کے رہنماؤں دیدار جتوئی، راجیش کمار، عبدالعزیز ابڑو، حلیم عادل و دیگر نے علی امین گنڈاپور کا جیل سے رہائی پر سکھر ٹول پلازہ پر استقبال کیا۔ کارکنان نے علی امین گنڈا پور پر پھول نچھاور کئے۔