شیراکوٹ،شوہر نے بیوی قتل کر دی

4 May, 2023 | 05:57 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)شیراکوٹ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ،ملزم منظورکی منزہ بی بی پر گولیاں چلاتے کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔

 شیراکوٹ میں تین روز قبل شوہر نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا،واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم منظور گھر کے باہربیوی منزہ کو مارنے کی کوشش کرتا ہے،واردات کے دوران مقتولہ کے بچے باپ کو روکنے کی کوشش کی، اسی دوران مقتولہ منزہ گھر کے اندر بھاگ جان بچانے کی کوشش بھی کرتی رہی تاہم ملزم گھر میں فاٸرنگ کرکے بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گیا،مقتولہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج ہونے اور سی سی ٹی وی کے باوجود انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔

مزیدخبریں