سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نیا ریکارڈ قائم

4 May, 2023 | 05:33 PM

ویب ڈیسک :  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 2044 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 225300 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے ہو گئی ہے اور نئی قیمت 193158 روپے ہو گئی ہے۔مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 120 روپے اور 102.88 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 2870 روپے اور 2357.68 روپے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں