(شہزاد خان ابدالی)شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے آٹے کے بحران نے شدت اختیار کرلی۔۔شادمان سمیت متعدد درجنوں یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا غائب ،مرد و خواتین کے یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر ڈیرے، گھنٹوں بیٹھنے کے باوجود آٹا نہ مل سکا۔
آٹے کے بحران نے سنگین صورتحال اختیار کرنا شروع کردی ہے۔ شہر کے درجنوں یوٹیلیٹی سٹورز سستے آٹے سے یکسر خالی نظر آرہے ہیں۔ شادمان یوٹیلٹی سٹور پر بھی خواتین اور مرد آٹے کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے ،بدترین مہنگائی نے متوسط طبقے کی خواتین کو بھی یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر بیٹھنے پر مجبور کردیا ۔خواتین نے کہا کہ کیا کریں آمدنیاں سکڑتی جارہی ہیں اور مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے ۔