انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

4 May, 2023 | 04:47 PM

ویب ڈیسک :  انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی سی کمی آئی ہے، ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر 283 روپے 88 پیسے سے کم ہوکر  283 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی وجہ سے روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان  دیکھا جارہا ہے۔

مزیدخبریں