اساتذہ کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

4 May, 2023 | 04:30 PM

Ansa Awais

( سٹی42) تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی کے باعث ہزاروں اساتذہ کی پوسٹنگ بڑا مسئلہ بن گیا۔

ترقیوں کے بعد اساتذہ کی تعیناتیوں کا معاملہ، تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی کے باعث ہزاروں اساتذہ کی پوسٹنگ بڑا مسئلہ بن گیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہزاروں اساتذہ کی ترقیاں کررہا ہے۔اساتذہ کی ترقیاں گریڈ 14 سے 20 تک کی جانی ہیں۔سکول ایجوکیشن تعیناتی کیلئے وزیر اعلی سے صرف ایک بار اجازت لے گا۔پروموشنز کے بعد اساتذہ سے ایڈجسمنٹ کیلئے ترجیحات پوچھی جائیں گی۔سکول انفارمیشن سسٹم کو ایک دفعہ کھولا جائے گا۔محکمہ تعلیم کےمطابق وزیر اعلی کو اس حوالے سے جلد سمری بھجوائی جائے گی۔
 

مزیدخبریں