شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک  میں باہمی تجارت قومی کرنسیوں میں کرنے  کے حوالہ سے اہم تجویز زیر غور

4 May, 2023 | 04:05 PM

ویب ڈیسک: گوا میں شنگھائی تعاون کونسل کے وزرا خارجہ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت  قومی کرنسیوں میں کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تجویزشنگھائی تعاون کونسل کے گروپ میں زیر غورہے تاہم تجویز پر کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے مابین تجارت قومی کرنسیوں میں کرنے کی تجویز پر کافی عرصہ سے پیش رفت کی جا رہی ہے۔ شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک میں باہمی تجارت قومی کرنسیوں میں منتقل کرنے کےروڈ میپ کی منظوری اکتوبر 2022 کے سمرقنداجلاس میں دی گئی تھی۔بعد ازاں 21 فروری 2023 کو قازقستان کی سربراہی میں ایک اہم وڈیو کانفرنس اجلاس میں تمام رکن ممالک کے وزرائے خزانہ،وزرائے تجارت اور  مرکزی بینکوں کے سربراہوں نے رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں قومی کرنسیوں کا حصہ بڑھانے کے روڈ میپ کی تفصیلات طے کی تھیں۔ اس اجلاس میں قومی کرنسیوں کے کنٹرول کے قوانین میں فرق کے تجزیہ کی میتھڈولوجیز، قومی کرنسیوں میں لین دین کے معاملات طے کرنے کےنظام او دیگر تکنیکی ایشوز پر کام کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں