ویب ڈیسک: نامور اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے،سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز نے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداروں کی میعاد 2سال ہو گی۔
پنجاب فلم سنسر بورڈ میں سات ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے،ممبران میں ڈاکڑ یونس بٹ،میاں امجد فرزند اور کنول نعمان شامل ہیں اس کے علاوہ مقصود احمد بٹ،جگن کاظم،خالدہ یوسف اورانجم رشید بھی ممبران میں شامل ہیں۔