ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد ہوئی تھی جو ازخود ختم ہوگئی۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد ہوئی تھی جو  ازخود ختم ہوگئی، ایف بی آر کسی بھی وقت موبائل فون اورکاروں پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹیفکیشن کرنےکی ضرورت نہیں کیونکہ کاریں اور موبائل فونز درآمد نہیں ہورہے، موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانےکا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے، جیسے ہی وزارت تجارت کہے گی ہم نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔