ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف، سینئر اور ورسٹائل اداکارہ، گلوکارہ و کامیڈین بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ اس ویڈیو میں خوشگوار موڈ میں ساڑھی پہنے ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں بشریٰ انصاری کا بتانا ہے کہ میری پیاری مسرت مصباح کی ماں، ہم سب کی ماں نہیں مجھے 2 ساڑھیاں بطور تحفہ دی ہیں اور فرمائش کی ہے کہ اِنہیں پہن کر دکھاؤ، تو میں نے یہ شکریہ ادا کرنے کے لیے اِنہیں پہنا ہے۔ بشریٰ انصاری اس ویڈیو میں گا، لہلہاتی نظر آ رہی ہیں۔ بشریٰ انصاری کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اِن کی زندہ دلی کو سراہا جا رہا ہے۔