ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابینا مؤذن کو لوٹنے والے چور نے 'رائیڈر' کے ذریعے فون واپس بھجوادیا

نابینا مؤذن کو لوٹنے والے چور نے 'رائیڈر' کے ذریعے فون واپس بھجوادیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  گلستان جوہرمیں بصارت سےمحروم مؤذن کا موبائل دھوکے سے چوری کرنے والے ملزم نے مؤذن کا موبائل انہیں واپس بھجوادیا۔

چور نے ایک بائیک رائیڈر کےذریعے موبائل فون واپس بھجوایا۔بائیک رائیڈر نے بتایا کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بک کرائی تھی، رائیڈ بک کرانے والے شخص نے مؤذن امجد کو موبائل فون دینےکا کہا۔رائیڈر نے بتایا کہ مجھےحیرت ہوئی کہ اتنا مہنگا موبائل کیسے کوئی بائیک رائیڈرکےحوالےکررہا ہے، جب میں نے موبائل فون مؤذن کے حوالے کیا تو واقعے کا علم ہوا۔

واضح رہے کہ گلستان جوہر  بلاک ون میں ایک شخص نے نابینا مؤذن سے دھوکے سے موبائل فون اورر آن لائن ایپ سے 35 ہزار روپے بھی نکلوا لیے تھے۔بعدازاں مؤذن نے اپنے بیان میں اپیل کی تھی کہ  حکومت میراموبائل فون اور اکاؤنٹ سے نکالی گئی رقم واپس دلانے میں تعاون کرے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر