ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ایمان علی نے ملک چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔
نجی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اداکارہ ایمان علی نے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کا عندیہ دے دیا۔میزبان کی جانب سے ملک کی معاشی صورتحال کیسے ٹھیک ہوگی کے سوال پر اداکارہ ایمان علی نے جواب دیا کہ ’میں سوچ رہی ہوں کہ کینیڈا شفٹ ہوجاؤں‘۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’میرے شوہر کینیڈین شہری ہیں اس لئے میں بھی کینیڈا منتقل ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہوں کیونکہ جہاں وہ، وہاں میں‘۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ایمان علی اور بابر بھٹی کی شادی 22 فروری 2019 کو ہوئی تھی۔ بابر بھٹی بہادری و جرأت پر نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعدازاں فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’خدا کے لیے‘، ’بول‘’ماہِ میر‘ اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’ٹچ بٹن‘ شامل ہیں۔