شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا

4 May, 2023 | 11:31 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔ شہرلاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے اوقات میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے جبکہ کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

 شہر قائد میں آلودگی برقرار ہے۔ پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 157 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

 دوسری جانب شہرلاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔  شہر میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 50 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔ شہر کی فضا بدستور آلودہ، ائیرکوالٹی انڈیکس 156ریکارڈ، پولو گراؤنڈ 179، لاہور امریکن سکول میں آلودگی کی شرح 177ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ174، چٹھہ پارک میں آلودگی کی شرح167ریکارڈ کی گئی ہے۔ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرا نمبر پر آگیا ہے۔

مزیدخبریں