ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

 اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ساتھ ایک پُرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس افسوس ناک خبر سے آگاہ کیا کہ ان کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

نادیہ جمیل تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم اللہ کے ہیں اور اس کی ہی طرف لوٹتے ہیں، براہ مہربانی میرے والد کے آخری سفر کیلئے دعا کریں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

یاد رہے کہ اداکارہ کے والد گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے نادیہ نے سوشل میڈیا پر اس سے قبل اپنے والد کی صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔