یشاسوی جیسوال آئی پی ایل کے ہیرو بن گئے

4 May, 2023 | 11:21 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: ٹینٹ میں بھوکے پیٹ سونے اور  پانی پوری بیچنے والے یشاسوی جیسوال آئی پی ایل کے ہیرو بن گئے۔

یشاسوی جیسوال نے اتوار کے روز ممبئی میں 62 بالز پر 124 رنز بنائے تھے، جیسوال کا تعلق اترپردیش سے ہے، 11 برس کی عمر میں وہ ممبئی آگئے، آزاد میدان کے ساتھ ایک خیمے میں رہنا شروع کردیا، وہ رات کو پانی پوری بیچا کرتے تھے، وہیں انھیں کرکٹ کھیلنے کا شوق ہوا۔

جیسوال کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے سابق رنجی پلیئر اور کوچ جوالا سنگھ نے اپنی شاگردی میں لے لیا، ممبئی کی جانب سے 17 برس کی عمر میں جیسوال نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور سنچری بھی اسکور کی۔

بعدازاں آئی پی ایل میں 2019 میں راجستھان رائلز نے ان کی خدمات 3 لاکھ 38 ہزار ڈالر میں حاصل کیں، اپنے ابتدائی 3 سیزن میں وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائے تاہم رواں ایڈیشن میں ان کا کھیل کافی بہتر ہے۔ 

مزیدخبریں