کمرشل بینکوں نے ریلوے ملازمین کی پنشن روک دی

4 May, 2023 | 09:40 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: کمرشل بینکوں نے ضروری کوائف جمع نہ کرانے پر ریلوے کے 17ہزار ریٹائر ملازمین کی پنشن روک دی۔

ریلوے حکام کے مطابق بینکوں نے صرف ان لوگوں کی پنشن روکی ہے جنہوں نے لائف سرٹیفکیٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ اور بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی۔

قواعد کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو ہرسال مارچ اور ستمبر میں ضروری کوائف بینکوں میں جمع کروانا ہوتے ہیں، پنشنرز یہ کوائف جمع کروائیں تاکہ ان کی پینشن بحال ہوسکے۔

مزیدخبریں