پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار پیسے واپس نہ لینے کی درخواست

4 May, 2022 | 08:55 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنی حکومت بچانے کےلیے ڈیزل پر قومی خزانے کا نقصان کیا۔ آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ ڈیزل پر نقصان نہیں کریں گے۔ ڈیزل آج 295 روپے فی لیٹر ہونا چاہیے۔

کراچی میں دوران پریس کانفرنس وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دیکھتا ہوں عمران خان کیسے دو دن بھی دھرنا کر سکتا ہے،ہم چند دنوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر کردی، سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے پیسے رواں سال واپس نہ لیں۔ 

  انہوں نے سابق وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں تیزترین شرح مہنگائی چھوڑکرگئےاور ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لیا جبکہ موجودہ حکومت نےچینی کی قیمت کی۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ  عمران خان نےعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سےملکی مفادات کےخلاف وعدے کیے، وہ وعدے کسی بارودی سرنگیں سے کم نہیں ہیں۔سعودی عرب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے گئے پیسے رواں سال واپس نہ لینے اور تیل کی مقداربڑھانےکی درخواست کی ہے۔

 مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کوعمران خان نےکہا کہ ہم ڈیزل پرنقصان نہیں کریں گے، سابق وزیر اعظم نےسی پیک منصوبےکوتباہ کیا اور وہ آئی ایم ایف سےایسے وعدے کرکے گئے ہمیں پھنسادیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورمیں کرپشن کےبھی ریکار ڈقائم کیےگئے اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور شہزاد اکبر حکومت ختم ہوتے ہی ملک سے فرار ہوگئے، پنجاب میں فرح گجرکےکہنے پر ٹرانسفرپوسٹنگ کیوں ہوتی تھی؟  ہم تویہاں بیٹھے رہے، جیلیں کاٹیں اور یہ لوگ باہرکیوں جارہے ہیں۔

مزیدخبریں