ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت اتحادیوں کو فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔اس کے علاوہ شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور مقبوبضہ کشمیر کے عوام پر نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت بھی کی۔وزیراعظم نے کشمیریوں کو حق استصواب رائے ملنے تک سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اظہا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھی عید پر فون کرکے مبارکباد دی تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیرون ملک دورے پر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کی ان سے بات نہ ہوسکی۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کو بھی ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نےسابق صدرآصف زرداری، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت، سردار اخترمینگل، محمود اچکزئی اور اسلم بھوتانی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو ٹیلی فون کیا جس میں عید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی بات کی۔