سٹی 42: لاہور ہربنس پورہ انڈرپاس کےقریب کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین بہن بھائیوں میں 32 سالہ بہن عاطقہ موقع پر ہی جاں بحق،جبکہ دو بھائی قادر اور اویس کو طبی امداد کے لیےسروسزاسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ایک بھائی قادر کو سروس ہسپتال سے طبعی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ دوسرے بھائی اویس اکبر کو سروس ہسپتال میں ہڈی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچا جائے گا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔ورثا کے مطابق خاتون کا خاوند بیرون ملک دبئی میں روزگار کے سلسلے میں رہائش پذیر ہے خاتون کے تین بچے لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں والدین کے گھر کے قریب رہتے ہیں۔