(سٹی42)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شوہر کسی دوسری عورت کے ریسٹورنٹ میں ساتھ رنگ رلیوں میں مصروف تھا کہ اچانک اسکی اپنی بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جس کے بعد بیوی نے سرعام شوہر کی دھلائی کرڈالی، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق یہ ویڈیو ڈیفنس کے کسی کیفے کی ہے جہاں یہ نوجوان ایک غیر لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر گپیں ہانک رہا تھا اور ممکنہ طور پر وہ اس کی محبوبہ تھی ، اس بارے میں جب اس نوجوان لڑکی کو معلوم ہوا تو وہ موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو غیر لڑکی کے ساتھ تعلقات بڑھاتے دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئی اور اس نے اپنے زندگی کے ساتھی پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کر دیا۔
ویل ڈریس یہ لڑکی مسلسل اپنے شوہر پر تشدد کرتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس کے پیچھے کھڑا ایک شخص اسے روکنے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن وہ کسی صورت بھی اپنا غصہ ٹھنڈا نہیں ہونے دے رہی ہے ،زمین پر بیٹھا شخص مسلسل معافی کی دہائیاں دے رہے اور کہہ رہاہے کہ میں آئندہ ایسا نہیں کروں گا، لڑکی کہتی ہے کہ میں نے تم پر اعتماد کیا تھا لیکن تم نے سارا بھروسہ خاک میں ملا دیا۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو سو شل میڈیا پر نیا طو فا ن آگیا،کو ئی لڑکی کے حق میں تو کسی نے مار کھانے والے نوجوان کی حمایت کی,تاہم جو کچھ بھی ہوایہ ان شوہروں کیلئے وا ضح پیغام ہے کہ بھا جی ذرا بچ بچاکے۔