اساتذہ کیلئے چھوٹی عید سےقبل بڑی خوشخبری

4 May, 2021 | 11:08 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو الاؤنس دینے کی منظوری دے دی، پی ایچ ڈی اساتذہ کو دس ہزار ، ایم فل اساتذہ کو پانچ ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 2017ء سے دو ہزار بیس کے دوران ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کو الاؤنس دینے کی منظوری دی ہے، کالج لیکچرار محمد شفیق انجم، عبد الجبار باسط کو پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی جبکہ ثمر عباس، محمد بلال، ڈاکٹر محمد کاشف مقبول، ڈاکٹر ضیافت محمود، ذیشان علی سید، محمد وقار امین، محمد امین، عقیل عباس، محمد طلحہ زبیر، غلام عباس، محمد اکرم، محمد نعیم شاہ اورمحمد عمر منیر کو ایم فل الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں