معروف بھارتی اداکارہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی

4 May, 2021 | 10:41 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)سال 2020 نے بالی ووڈ کی سرگرمیوں کو خاصا متاثر کیا اور رواں سال بھی یہی صورت حال ہے، گزشتہ سال کی طرح اس برس بھی کئی بالی ووڈ سے وابستہ لوگ کووونا وائرس کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس بار بھارتی اداکارہ کا بھائی کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا کے متعدد ممالک میں تباہی مچارکھی ہے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مزید شدت آچکی ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں عوامی تحفظ کوملحوظ خاطر رکھتے پابندیاں عائد کی گئیں ہیں،بالی ووڈ کی اہم شخصیات کا کورونا کا شکار ہوچکی ہیں،دوسری جانب بھارتی اداکارہ پیا باجپائی نے بتایا کہ ان کے بھائی کا اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

مزید پڑھئے: بالی ووڈ کے معروف اداکار نے اپنی موت کی پیشگوئی کردی

اداکارہ نے اپنے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ میرا بھائی اب زندہ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپبے بھائی کی مدد کی اپیل کی تھی کہ بھائی کے لیے ہنگامی طور پر ایک بیڈ اور وینٹی لیٹر کی ضرورت ہےجو کہ ممکن نہ ہوسکی، کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال نے بھارتیوں کو جینا محال کررکھا ہے جبکہ ہسپتالوں میں بھی سہولیات کا فقدان ہے،بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز 2 کروڑ سے زائد ہوگئے اور عالمی وبا کے حوالے سے امریکا کے بعد یہ سنگین سنگ میل عبور کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز میں 3 لاکھ 57 ہزار 229 کا اضافہ ہوا جبکہ 3 ہزار 449 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 408 ہوگئی،طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے اصل اعداد و شمار، رپورٹ ہونے والی تعداد سے 5 سے 10 گنا زائد ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں