سمن آباد؛مشتعل نوجوانوں کے قاتلانہ حملے کی فوٹیج منظر عام پر آگئیں

4 May, 2021 | 09:25 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرارخان)سمن آباد کے علاقہ رسول پارک میں معمولی جھگڑے پر مشتعل نوجوانوں نے فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کردیا، سٹی فورٹی ٹو نےفائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزموں کی تصاویر حاصل کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو مئی کو ٹیپو سلطان روڈ پر پیش آیاوسی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے، جنہوں نے اپنے گھر کے ٹیرس پر کھڑے 56سالہ عباس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آکر عباس زخمی ہو گیا، جو سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے،ادھر سمن آباد پولیس نے زخمی کے بیٹے حسن عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں طلحہ شاہ، زبیر اور احمد کو نامزد کیا گیا ہےجو تاحال روپوش ہیں ۔

معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں بااثر افراد کے ہاتھوں مظلوم و محکوم پر ظلم و تشدد کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں،عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں