سٹی 42:سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے لائف ٹائم ممبر شپ دے دی۔
میریلیبون کرکٹ کلب نے شاہد آفریدی کی کرکٹ میں خدمات پر تاحیات ممبر شپ دی،اس سے قبل میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کو ممبرشپ دی جاچکی ہے جن میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیزراجہ اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
شاہد آفریدی نےٹویٹ کرتےہوئے لکھاکہ کہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کرکٹ کلب کی ممبر شپ ملنا میرے لیے اعزاز ہے . تاحیات ممبر شپ دینے پر ایم سی سی کا مشکور ہوں. پوری کوشش کروں گا کہ ایم سی سی کے اشتراک سےکرکٹ کو سپورٹ کروں.