عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا

4 May, 2021 | 04:05 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:فیصل آباد ، تھانہ کھر ڑیانوالہ میں عید کے کپڑے مانگنے پر بدبخت باپ نے معصوم بچوں کو نہر میں پھینک دیا، غم سے نڈھال ماں نے بچوں کی لاشیں ڈھونڈنے کیلئے حکومت سے اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق   پولیس کا کہنا ہے کہ چار روز قبل ملزم محسن عید شاپنگ کے بہانے بچوں کو لے گیا۔ ملزم نے تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو بھکھی نہر میں پھینک دیا۔  ملزم نے واپسی پر بچوں کو لاہور رشتے دار کے گھر چھوڑنے کا ڈرامہ کیا۔بدنصیب بچوں میں جویریہ ، نمرہ ، عروہ ، ذوالقرنین شامل ہیں۔

ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین،اہم انکشافات

 بیوی کے تھانے درخواست دینے پر ملزم محسن کو حراست میں لیا گیا ۔ ملزم نے تفتیش میں بچے نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا، ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

غم سے نڈھال ماں کا کہنا ہے کہ پیسوں کے باعث شوہر سے لڑائی ہوئی جس کے باعث گھر سے چلی گئی تھی، میرے جانے کے بعد اس نے چاروں بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔ حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بچوں کی لاشیں ڈھونڈی جائیں۔

مزیدخبریں