جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کو تین سال بعد انصاف مل گیا

4 May, 2021 | 04:00 PM

Arslan Sheikh

سٹی42: سبزہ زار کی رہائشی زیادتی کا شکار چودہ سالہ لڑکی کو انصاف مل گیا، متاثرہ لڑکی ایک ملزم کی کزن تھی، عدالت نے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو عمر قید اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم علی حیدر شیخ اور محمد رمضان نے تین سال قبل سبزہ زار کے علاقے میں چودہ سالہ صبیحہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو عمر قید اور پچاس، پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، ملزموں کے خلاف 2018 میں تھانہ سبزہ زار میں زیادتی کا مقدمہ درج ہوا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق متاثرہ لڑکی ملزم علی حیدر شیخ کی کزن تھی، ملزم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی ہی کزن کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزموں کے خلاف میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹ بھی عدالت پیش کی گئی۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ملزم علی حیدر شیخ اور محمد رمضان نے پولیس تفتیش میں اقبال جرم کیا۔ عدالت نے ملزموں کو سنگین جرم کرنے پر قانون کے مطابق عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق ریپ کرنے والے ملزم کے بارے میں معاشرے میں پایا جانے والا ایک تاثر یہ ہے کہ وہ ذہنی امراض کا شکار ہوتے ہیں اور یہ تاثر بلکل غلط ہے بلکہ ایسے واقعات میں ملوث افراد میں سے بیشتر میں اپنی برتری یا خواتین سے متعلق اپنی ذہنیت یا دوسروں کی کمزوری سے فائدہ حاصل کرنے کیلئےایسے گھناؤنے کام سرانجام دیتے ہیں جبکہ ا س معاملے میں ذہنی امراض کی شرح بہت کم دیکھی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں