متنازعہ ٹویٹس اداکارہ کنگنا رناوت کو مہنگے پڑ گئے

4 May, 2021 | 02:06 PM

Arslan Sheikh

مانیٹرنگ ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے متنازعہ ٹویٹس کے سلسلےمیں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آزادی رائے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کافی بڑھتا جارہا ہے۔ ریاستی ادارے  ہو یا کسی ملکی و غیر ملکی شخصیت کیخلاف تنقید  کرنا ہو ان سب معاملات کیلئے سوشل میڈیا سائٹس کا سہارا لیا جاتاہے۔ ایسا ہی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ ہوا، کنگنا نے حال ہی میں اتوار کو انتخابی نتائج کے بعد بنگال میں ہونے والے تشدد پر صحافی سیاستدان سواں داس گپتا کے ایک ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

ان کے اس ٹویٹس کے بعد صارفین میں شدیدغم و غصہ پایا گیا اور ٹویٹر انتظامیہ سے اداکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ٹویٹر نے ان کے متنازعہ بیانات پران کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پربھی ایک پوسٹ کی ہے لیکن ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک ہونے پر ان کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اداکارہ اپنے انہیں ٹویٹس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ قبل ازیں بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹس بنانے پر لگا ہوا ہے، آکسیجن سلنڈرز وافر مقدار میں میسر ہیں لیکن ہم کیسے اس ساری آکسیجن کا بدلہ چکا سکیں گے جو زبردستی ماحول سے لی جا رہی ہے۔  ایسا لگتا ہے ہم نے اپنی غلطیوں اور ان سے ہونے والی تباہی سے سبق حاصل نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں