ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ میں پہلی بار حجراسود کی حیرت انگیز تصاویر منظر عام پر آگئیں

الحجر الأسود
کیپشن: الحجر الأسود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنت کے پتھر کی جدید تکنیک سے بنائی حیرت انگیز تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

تاریخ میں پہلی بار جنت کے پتھر کی جدید تکنیک سے بنائی حیرت انگیز تصاویر منظر عام پر آگئیں، خانہ کعبہ میں نصب مقدس پتھر حجراسود کی تصاویر نگران ادارے رئاسة شؤون الحرمین کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جاری کی گئی ہیں، جنہیں اب تک حجراسود کی انتہائی باریک بینی سے بنائی گئی تصاویر میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ان تصاویر کو بنانے میں 7گھنٹے کا وقت لگا، اس دوران 1050 فاکس سٹاک پینوراما بنائے گئے اور 50 گھنٹوں کی پراسیسنگ کے بعد جو تصویر سامنے آئی وہ 49 ہزار میگا پکسلز پر مشتمل ہے، اس پتھر میں کالے اور سرخ رنگ کا خوبصورت امتزاج ہے۔ اس کا قطر تقریباً 30 سینٹی میٹر ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer