ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھٹہ ایسوسی ایشن نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا

بھٹہ ایسوسی ایشن نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا
کیپشن: Bricks Association
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: بھٹوں کو زگ زیگ پر منتقل کرنے کا معاملہ، بھٹہ ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی تمام بھٹوں کو زنگ زیگ پر منتقل کرنے کی خبر کی تردید کردی، بھٹہ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں بھٹے پرانی ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں، جن بھٹوں پر صرف بلور لگے وہ بھی زگ زیگ میں شمار کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنے کا معاملہ پر بھٹہ ایسوسی ایشن نے خبر کی تردید کردی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے متعدد شہروں میں بھٹے پرانی ٹیکنالوجی پر کام کررہےہیں، جن بھٹوں پرصرف بلور لگے وہ بھی زگ زیگ میں شمار کیے گئے۔ حکومت نےبھٹوں کی زگ زیگ پرمنتقلی کےغلط اعدادوشماردیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹہ مالکان کوکوئی قرض نہیں ملا،صرف بندش کےنوٹس ملتےرہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 6ماہ کی محدود مدت میں لاہور سمیت صوبے بھر کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پی ڈی ایم اے نے آلودگی کے دیگر عناصر پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے 7986بھٹہ خشت کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کے ذریعے فضائی آلودگی میں کمی کو یقینی بنایا۔ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام سموگ پر کنٹرول کےلئے اتھارٹی کی رپورٹ کے جائزہ اجلاس میں کہا کہ بھٹہ خشت کی ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقلی کلین اینڈ گرین پنجاب کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی سمیت تمام ضلعی ادارے اور محکمہ ماحولیات کی ٹیم مبارکباد کےمستحق ہیں۔ پنجاب گرین پروگرام کے تحت صنعتوں میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ اور گاڑیوں میں ماحول دوست ایندھن کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔