جنیدریاض :یکساں قومی نصاب پرسرکاری ونجی سکولزکےاساتذہ کو تربیت دینےکاآغازکردیا گیا،پہلےمرحلےمیں لیڈ ٹریننرزکو4مئی سے7مئی تک تربیت دی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں یکساں قومی نصاب کیلئےسرکاری ونجی سکولز کے اساتذہ کو تربیت دینے کا آغازکردیا گیا۔نیا نصاب یکم اگست 2021 سے سکولوں میں بچوں کو پڑھایا جائےگا،پہلےمرحلےمیں لیڈ ٹریننرز کو 4مئی سے7 مئی تک تربیت دی جائےگی۔
لیڈ ٹریننرز اپنے اپنے اضلاع میں 1671 ماسٹر ٹریننر کو تربیت دیں گے،یکساں قومی نصاب پر قائداکیڈمی برائےترقی وتعلیم تربیت فراہم کرےگا،قائد اکیڈمی برائے ترقی وتعلیم کا کہنا ہے کہ تربیت کامقصد سرکاری ونجی سکولوں کو یکساں قومی نصاب بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔