لاہور ہائیکورٹ کیلئے نامزد13ججز کےانٹرویوزمکمل

4 May, 2021 | 11:02 AM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف:جوڈیشل کمیشن کی جانب سےلاہور ہائیکورٹ کیلئے13 ایڈیشنل ججز کو نامزد کرنےکامعاملہ،لاہور ہائیکورٹ کےنامزد ایڈیشنل ججز کےانٹرویوز مکمل ہوگئے۔
  تفصیلات کےمطابق  لاہور ہائیکورٹ کے6 نامزد ایڈیشنل ججز نےچارمئی کو ججز پارلیمانی کمیٹی کو انٹرویوز دیئے،نامزد ایڈیشنل ججز محمد رضا قریشی ، انوار حسین ، محمد امجد رفیق،سیشن جج صفدرسلیم شاہد،سیشن جج شکیل احمداورسیشن جج سہیل ناصرشامل ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے چار ، چار اراکین پر مشتمل ججز پارلیمانی کمیٹی نے نامزد ججز سے انٹرویوز لیے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ نامزد ججز نے پارلیمانی کمیٹی کو انٹریوز دیے۔

ججز پارلیمانی کمیٹی نے تین مئی کو 7 نامزد ججز کے انٹرویوز  کیے جبکہ چارمئی کو 6 نامزد ججز سےانٹرویوز لیےگئے، ججزپارلیمانی کمیٹی نےتین مئی کوبیرسٹر سلطان تنویر ، محمد طارق ندیم ، احمد ندیم ارشد، علی ضیاء باجوہ، عابد حسین چٹھہ ، محمد شان گل اور محمد راحیل کامران کا انٹرویو کیا۔ججز پارلیمانی کمیٹی ججز کی تقرری کے حوالےسے فیصلہ پانچ مئی کو کرے گی۔

مزیدخبریں