سابق کرکٹر عمر گل نے یونس خان کے ہمراہ سنہری یاد شیئر کردی

4 May, 2021 | 11:00 AM

Sughra Afzal

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل نے بیٹنگ کوچ یونس خان کے ہمراہ سنہری یاد سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے سابق فاسٹ بولر عْمر گل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی ہے، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عْمر گل کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان بھی موجود ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونس خان کرسی پر بیٹھے ہیں اور اُن کے پاس کچھ فٹبالز ہیں جبکہ عمر گل ایک فٹبال یونس خان کے سر پر رکھ کر کھڑے ہیں۔

عمر گل نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یونس بھائی اور میری کچھ سنہری یادیں۔

واضح رہے کہ عمر گل نے گزشتہ سال ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، انہوں نے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے، 36 سال کی عمر میں کرکٹ کو الوداع کہنے والے عمر گل نے قومی ٹی ٹوئنٹی میں آخری بار بلوچستان کی نمائندگی کی، عمر گل کو میچ کے اختتام پر بلوچستان اور پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں