حکومت نےعوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے، بزدار

4 May, 2021 | 10:15 AM

سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقاتیں،باہمی دلچسپی کےامور،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر  تبادلہ خیال  کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدارکاکہناہے پی ٹی آئی کی حکومت نےاڑھائی برس کےدوران عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے ۔

 تفصیلات کےوزیر اعلیٰ  پنجاب سے صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقاتیں،  جس کےدوران باہمی دلچسپی کےامور،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر  تبادلہ خیال  کیا گیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے ،ہماری حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا،ماضی میں ہر روز کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آتی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کوذاتی نمودو نمائش پر بےدریغ استعمال کیا،سابق دور میں عوام پستےرہے اور حکمران سرکاری پیسے کو مال مفت سمجھ کر خرچ کرتےرہے، اب  انکا  الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام سے راہ فرار اختیار کرنا دھاندلی میں ملوث ٹولے کے اندر کےخوف کو ظاہر کرتا ہے،سابق حکمران الیکشن میں شفافیت کے مخالف ہیں ،انکو علم ہے کہ عام انتخابات شفا ف ہوئے تو ان کی رہی سہی سیاست بھی ختم ہو جائے گی،الیکٹرانک ووٹنگ  سےالیکشن کے نظام میں شفافیت آئے گی اور نتائج پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اداروں میں اصلاحات لانے کا نظام جاری رہےگا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادردریشک،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ جمشید اقبال چیمہ، رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد، حاجی امتیاز احمد، رکن  پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان، عادل پرویز، عبدالرحمٰن خان، ملک اسد کھوکھر، طارق تارڑ، رائے حسن نواز اور طاہر بشیر چیمہ شامل تھے

مزیدخبریں