ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم علیؑ کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

Youm-e-Ali (AS)
کیپشن: Youm-e-Ali (AS)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) یوم شہادتِ حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے شہر لاہور کا قدیمی مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے برآمد ہو کر 5 کلومیٹر طویل روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، جلوس کے تمام راستوں میں عزدار مولائے کائنات کی شہادت کے غم میں نوحہ خوانی کرتے رہے۔

شہادت ِمولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کا تعزیہ اکیس رمضان المبارک کی رات مبارک حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا، زیارت تعزیہ کا جلوس اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا، چوک نواب صاحب سے جلوس حسینیہ ہال کی طرف گیا، جہاں ماتم کیا گیا، حسینہ ہال اور اس سے ملحقہ گلیوں سے ہوتا ہوا جلوس واپس چوک نواب صاحب پہنچا اور وہاں سے نثار حویلی، چوہٹہ مفتی باقر اور مسجد وزیر خان پہنچا، جہاں عزاداروں کی بڑی تعداد پہلے سے ہی موجود تھی، عزدار نوحہ خوانی کرتے رہے۔

مرکزی جلوس تعزیہ مسجد وزیر خان سے سنہری مسجد سے ہو کر رنگ محل چوک، پانی والا تالاب اور چوک نو گزا پہنچا، وہاں سے ترنم سینما چوک، بازار حکیماں، تحصیل بازار، اونچی مسجد سے گزر کر بھاٹی دروازے سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اکیس رمضان المبارک کی صبح سات بجے اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے پورے راستے سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے، ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی جلوس کے ساتھ موجود رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer