ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین،اہم انکشافات

4 May, 2021 | 09:08 AM

Imran Fayyaz

(فہد بھٹی)ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں مقتولہ مائرہ کے دوست ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ سمیت چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا،  مقدمہ تھانہ ڈیفینس بی میں مقتولہ مائرہ کے پھوپھا محمد نذیر کی مدعیت میں  درج کیا گیا۔ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ مائرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے  تاہم مقتولہ نے دونوں کے ساتھ شادی سے انکار کردیا تھا۔پولیس نے مقتولہ مائرہ کے دوست ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ مائرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا  ،شادی سے انکار کر مائرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا ۔ مائرہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں،مائرہ فیز فائیو میں کرایہ کے گھر میں اپنی دوست  دوست اقرا کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔مائرہ کے جسم پر تشدد اور گلے پر گولی لگنے کا نشان موجود ہے۔

مقتولہ چند روز قبل اپنی دوست سجل کے ہمراہ یوکے سے پاکستان آئی تھی۔مقتولہ کو سحری کے وقت اسکے دوست گھر چھوڑ کر گئے اور دوپہر میں لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں